ملک میں امن و سکون قائم، صورتحال مکمل قابو میں ہے: ایرانی وزیر خارجہ

ملک میں امن و سکون قائم، صورتحال مکمل قابو میں ہے: ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ جون جیسی غلطی دوبارہ نہ دہرائیں، وہی نتیجہ نکلے گا جو پہلے نکلا تھا، عزم کو بمباری سے نہیں توڑا جا سکتا، ٹرمپ اور یورپی ممالک کی جانب سے مختلف قسم کے خطرات کا سامنا ہے۔

عباس عراقچی نے کہا کہ سفارت کاری بہتر راستہ ہے، اگرچہ ہمارا امریکا کے ساتھ کوئی مثبت تجربہ نہیں پھر بھی سفارت کاری جنگ سے بہت بہتر ہے، مظاہروں میں موجود عناصر کو بیرون ملک سے کنٹرول کیا جارہا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے پولیس پر گولیاں چلائیں، داعش طرز کی دہشت گرد کارروائیاں کیں، پولیس اہلکاروں کو زندہ جلایا گیا۔