امید ہے ایران مذاکرات سے بحران پر قابو پا لے گا: ترک صدر

امید ہے ایران مذاکرات سے بحران پر قابو پا لے گا: ترک صدر

ترک صدر طیب رجب اردگان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا بحران طاقت نہیں، سفارتکاری سے حل ہونا چاہئے، انہوں نے ایران میں کسی بھی فوجی مداخلت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں عدم استحکام کسی کے مفاد میں نہیں۔

رجب طیب اردگان نے مزید کہا کہ ایران مشکل دنوں سے نکل آئے گا، ایران میں استحکام پورے خطے کے لئے ضروری ہے۔