دنیا
خلاصہ
- تہران :(دنیا نیوز) ایران کے 2 شہروں میں دھماکوں کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہوئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق گیس دھماکے سےایران کی بندرگار کے رہائشی علاقے کی 8 منزلہ عمارت متاثر ہوئی ہے جب کہ دو منزلیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں، جس میں ایک بچی جاں بحق اور14زخمی ہوئے جب کہ کئی گاڑیاں اور قریبی دکانیں بھی متاثر ہوئیں۔
اِسی طرح ایران کے اہواز شہر میں گیس دھماکے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہو گئے، اہواز دھماکے میں 3 سالہ بچے اور ایک خاتون لو بچا لیا گیا۔
دوسری جانب ایرانی میڈیا نے دھماکے میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر کو ہدف بنانے کی اطلاعات کی مکمل طور تردید کی ہے، علاوہ ازیں ریسکیو اور فائر فائٹنگ کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔