پاسداران انقلاب خلیج فارس، آبنائے ہرمز میں امن کے محافظ ہیں: عباس عراقچی

پاسداران انقلاب خلیج فارس، آبنائے ہرمز میں امن کے محافظ ہیں: عباس عراقچی

امریکی سینٹرل کمان کے ایرانی فوج سے متعلق مطالبے کے ردعمل میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس پر جاری اپنے بیان کہا کہ سینٹرل کمان نے ایسی فوج سے پیشہ ورانہ رویہ کا مطالبہ کیا جسے امریکا نے دہشت گرد قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا آبنائے ہرمز کے قریب اپنی فوجی موجودگی کے ذریعے اثر انداز ہو رہا ہے، امریکا ہماری قومی فوج کی مشقوں کے حق کو بھی تسلیم کر رہا ہے، دہشت گردوں اور بیرونی افواج کے خلاف اپنی صلاحیت ثابت کر چکے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ آبنائے ہر مز میں جہاز رانی کی آزادی ایران اور پڑوسیوں کیلئے یکساں اہم ہے، خطے میں بیرونی افواج کی موجودگی کشیدگی میں کمی کے بجائے اضافے کا سبب بنتی رہی ہے۔