دنیا
خلاصہ
- تہران: (ویب ڈیسک) سربراہ ایرانی ایٹمی تنظیم محمد اسلامی نے کہا ہے کہ ہم پر جنگ بندی کے خطرات منڈلا رہے جنہیں سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق محمد اسلامی نے مزید کہا کہ ہمیں دفاعی مقاصد کے لئے ایٹمی ہتھیاروں کی ضرورت نہیں ہے اور ہم اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے کافی صلاحیتیں رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا نے حال ہی میں مشرقِ وسطیٰ میں اپنی افواج کو مضبوط کیا ہے، خاص طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر فوجی حملے کی دھمکی کے بعد طیارہ بردار بحری جہاز ’’یو ایس ایس ابراہام لنکن‘‘ کی قیادت میں ایک بحری بیڑے کی تعیناتی کی گئی ہے۔
جمعہ کو امریکی صدر نے اعلان کیا تھا کہ ایران فوجی کارروائی سے بچنے کے لئے معاہدہ کرنا چاہتا ہے اور انہوں نے تہران کو اپنی تجاویز کا جواب دینے کے لئے ایک غیر اعلانیہ ڈیڈ لائن دے دی ہے، ایرانی صدر نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ایران مذاکرات کا خیر مقدم کرتا ہے اور جنگ نہیں چاہتا۔