نیویارک میں سردی کا راج برقرار، شدید سردی سے 16 افراد ہلاک ہوئے: ظہران ممدانی

نیویارک میں سردی کا راج برقرار، شدید سردی سے 16 افراد ہلاک ہوئے: ظہران ممدانی

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سخت سردی کی وجہ سے 16 شہری ہلاک ہوئے، ہر ہلاکت ایک المیہ ہے، شہریوں کو شیلٹرز میں لانے کی کوششیں جاری ہیں، شیلٹرز کی گنجائش بڑھا دی گئی، اندراج کے قوانین نرم کر دیئے گئے۔

ظہران ممدانی نے کہاکہ 93 سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے، 18 افراد جبراً منتقل کئے گئے، موبائل وارمنگ یونٹس کی تعداد 20 گاڑیوں تک بڑھا دی گئی، ہزاروں صفائی ورکرز اور دیگر شہر کے کارکن طویل شفٹوں پر کام کر رہے ہیں۔

میئر نیویارک کا مزید کہنا تھاکہ شدید منجمد درجہ حرارت کے اثرات چند دن مزید جاری رہیں گے۔