امریکا کا بحری بیڑے کی طرف آنے والے ایرانی ڈرون کو مار گرانے کا دعویٰ

امریکا کا بحری بیڑے کی طرف آنے والے ایرانی ڈرون کو مار گرانے کا دعویٰ

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی عہدیدار نے بتایا کہ امریکی ایف 35 طیارے نے ایرانی ڈرون مار گرایا ہے۔

امریکی عہدیدار کے مطابق بحیرہ عرب میں بحری بیڑے ابراہم لنکن کی طرف آنے والے ایرانی ڈرون کو مار گرایا ہے، امریکا کی جانب سے گرائے جانے والے ایرانی ڈرون کا نام شہید-139 ہے۔