دنیا
خلاصہ
- ریاض: (دنیا نیوز) ترک صدر طیب رجب اردگان ایک روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔
ریاض ریجن کے ڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمان نے ترک صدر طیب رجب اردگان کا استقبال کیا، ریاض کے قصر الیمامہ پہنچنے پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ترک صدر کا خیرمقدم کیا، شاہی محل آمد پر ترک صدر کا پرتپاک استقبال اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال سمیت اہم امور پر بات چیت ہوئی، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان سولر انرجی معاہدہ کیا گیا، سعودی عرب ترکیہ میں 5 گیگاواٹ سولر انرجی کے منصوبے لگائے گا۔