دنیا
خلاصہ
- بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین کے نائب وزیر خارجہ لیو بن نے کہا ہے کہ چین جوہری توانائی کے پُرامن استعمال کے ایران کے جائز حق کی حمایت کرتا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق چین کے نائب وزیر خارجہ لیو بن نے کی ایرانی ہم منصب سے بیجنگ میں ملاقات میں ہوئی، ملاقات میں نائب چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین ایران کے خلاف طاقت کے استعمال کی دھمکیوں کی مخالفت کرتا ہے۔
لیو بن کا کہنا تھا کہ چین پابندیوں کے نفاذ سے ایران پر دباؤ ڈالنے کی بھی مخالفت کرتا ہے، انہوں نے ایران جوہری مسئلے کے مناسب حل کیلئے چین کی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔