یواے ای میں 98فیصد ملازمین نوکری تبدیل کرنے کے لیے تیار

یواے ای میں 98فیصد ملازمین نوکری تبدیل کرنے کے لیے تیار

رپورٹ کے مطابق زیادہ تر ملازمین اب صرف تنخواہ ہی نہیں بلکہ ملازمت کے ماحول، ترقی کے مواقع، کام اور ذاتی زندگی کے توازن اور دیگر سہولیات کو بھی اہمیت دے رہے ہیں، جس کے باعث ادارے ہنر مند افرادی قوت کو برقرار رکھنے کے لیے نئے اقدامات کر رہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خطے میں معاشی سرگرمیوں کے بڑھنے اور نئی سرمایہ کاری آنے کے باعث مختلف شعبوں میں تجربہ کار ملازمین کی طلب میں اضافہ ہوا ہے، جس سے ملازمین کو بہتر مواقع تلاش کرنے کا اعتماد بھی ملا ہے۔

دوسری جانب ماہرین نے مزید کہا کے آنے والے عرصے میں اداروں کو ملازمین کو برقرار رکھنے کے لیے بہتر تنخواہ، تربیتی پروگرام اور کام کے بہتر ماحول پر توجہ دینا ہوگی، کیونکہ مسابقتی مارکیٹ میں ہنر مند افراد کی مانگ مسلسل بڑھ رہی ہے۔