دنیا
خلاصہ
- تہران: (دنیا نیوز) ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران امریکا بالواسطہ مذاکرات کا پہلا دور اختتام پذیر ہو گیا، ایران اور امریکا کا مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق دونوں ملکوں نے مذاکرات بعد کی تاریخ میں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا، ایران مذاکرات اچھی شروعات تھی، امریکا سے جوہری مذاکرات جاری رکھنے کے لیے مفاہمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین کے خیالات ، تحفظات ایک دوسرے تک پہنچائے گئے، مذاکرات کار مشاورت کیلئے اپنے ملک واپس جائیں گے، بات چیت جاری رہے گی۔
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ بے اعتمادی کی دیوار کو عبور کرنا ہو گا، ایران یورینیم افزودگی کا حق برقرار رکھے گا۔