دنیا
خلاصہ
- واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔
ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا سے ڈیل چاہتا ہے، اگلے ہفتے ایران کے ساتھ پھر مذاکرات ہوں گے، ایران کے ساتھ ڈیل کیلئے کافی وقت پڑا ہے۔
دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے دوران ماحول مثبت رہا، فریقین نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا، آئندہ مذاکرات کی تاریخ پر عمان سے مشاورت ہوگی۔
خبر ایجنسی کے مطابق علاقائی سفارتکار کا کہنا ہے کہ ایران نے افزودگی روکنے کا امریکی مطالبہ مسترد کر دیا، امریکی مذاکرات کاروں نے تہران کے مطالبات پر لچک کا مظاہرہ کیا، مذاکرات میں میزائل صلاحیتوں پر کوئی بات نہیں ہوئی۔