بورڈ آف پیس کے رکن ممالک غزہ کیلئے 5 ارب ڈالرز فنڈز دیں گے: ٹرمپ

بورڈ آف پیس کے رکن ممالک غزہ کیلئے 5 ارب ڈالرز فنڈز دیں گے: ٹرمپ

ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ غزہ بورڈ کے اراکین کی جانب سے فراہم کردہ رقم غزہ کی تعمیر نو اور انسانی امداد کیلئے استعمال کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ رکن ممالک نے بین الاقوامی استحکام فورس اور مقامی پولیس کیلئے اہلکار دینے کا وعدہ کیا ہے، حماس کو طے شدہ معاہدے پر عملدرآمد کرنا اور اسلحہ چھوڑنا ہوگا۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ بورڈ آف پیس تاریخ کا سب سے مؤثر بین الاقوامی ادارہ ثابت ہو گا، چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دینا اعزاز کی بات ہے۔