دنیا
خلاصہ
- کابل: (دنیا نیوز) افغانستان کے صوبوں پکتیکا اور ننگر ہار میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے ملیا میٹ ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق جیٹ طیاروں نے صوبہ پکتیکا کے علاقے برمل میں مرغا بازار کے قریبی علاقے میں موجود دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے، اس کے علاوہ ننگر ہار کے ضلع خوگیانی، خیلو اور بحسود میں بھی فضائی حملے کیے گئے ہیں۔
فضائی حملوں کے بعد دھماکے ہوئے اور پورا علاقہ زور دار آوازوں سے گونج اٹھا، حملوں کے باعث دہشت گردوں کو اپنے ٹھکانوں سے نکلنے کا موقع ہی نہ مل سکا۔
حملوں میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں تاہم فوری طور پر افغان حکام کی طرف سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔