دنیا
خلاصہ
- تہران: (دنیا نیوز) ایران میں ہفتے کے روز ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں کے بعد اتوار کو ملک میں حکومت کے حق میں اور امریکا کے خلاف ریلیاں نکالی گئیں۔
سوشل میڈیا پر تصدیق شدہ ویڈیوز میں تہران کی امیر کبیر یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں حکومت کے حامی اور مخالف طلبہ کے درمیان جھڑپیں دیکھی گئیں جہاں بعض طلبہ نے بادشاہت کی بحالی کے نعرے بھی لگائے۔
سرکاری خبر رساں ادارے فارس نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ امیر کبیر یونیورسٹی، شریف یونیورسٹی، یونیورسٹی آف ایران میں کچھ طلبہ کی جانب سے انقلاب مخالف نعرے لگائے گئے۔
تہران یونیورسٹی کے پروفیسر حسین گلدانساز نے مہر نیوز ایجنسی کو بتایا کہ جنوری میں ہنگاموں کے دوران ہلاک ہونے والوں کے سوگ کی وجہ سے جامعہ میں تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہیں۔