دنیا
خلاصہ
- تہران: (دنیا نیوز) ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی پر اظہارِ تشویش کیا، تہران نے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لئے تعاون کی پیشکش کردی۔
ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاک افغان تصادم پر گہری تشویش اور افسوس ہے، یہ تنازع سکیورٹی سمیت انسانی صورتحال پر منفی اثرات مرتب کر رہا ہے، تہران فوری طور پر مذاکرات اور سفارتی رابطوں کے آغاز پر زور دیتا ہے۔
ایران کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک بات چیت کے ذریعے کشیدگی کم کرکے چھڑپیں بند کریں، پاک افغان تنازع سے پورے خطے میں عدم استحکام بڑھنے کا خدشہ ہے، دونوں ممالک ایک دوسرے کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کریں۔
ایران کی جانب سے مزید کہا گیا کہ فریقین ایسے اقدامات سے گریز کریں جو کشیدگی میں مزید اضافہ کا باعث بنتے ہیں۔