اسرائیل -ایران کشیدگی: مختلف ممالک نے ہوائی آپریشن معطل کردیا

اسرائیل -ایران کشیدگی: مختلف ممالک نے ہوائی آپریشن معطل کردیا

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ہسپانوی آئبیریا ایکسپریس تل ابیب جانے والی پرواز منسوخ کی گئی ہیں، علاقائی صورتِ حال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے، جاپان ایئرلائنز نے ٹوکیو سے دوحہ کی پرواز اور واپسی سروس عارضی طور پر روک دی۔

اِسی طرح پولش ایئرلائنز کی وارسا سے دبئی جانے والی پرواز واپس موڑ دی گئی، جرمن ایئر لائن تل ابیب، بیروت، عمان اور دبئی کی پروازیں معطل کر دیں اور نارویجن ایئر نے دبئی کی تمام پروازیں عارضی طور پر بند کر دیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ ترک ایئرلائنز کی قطر، کویت، بحرین، متحدہ عرب امارات اور عمان سمیت کئی ممالک کی پروازیں منسوخ کردی گئیں،برطانوی نجی ایئر لائن کا عراقی فضائی حدود سے گریز اور لندن سے دبئی کی پرواز بھی معطل ہیں۔

علاوہ ازیں قطر ایئرویز کی قطری فضائی حدود کی بندش کے باعث دوحہ کی پروازیں عارضی طور پر بند کردی گئیں۔