دنیا
خلاصہ
- واشنگٹن: (ویب ڈیسک) واشنگٹن میں سعودی سفارتخانے کے ترجمان فہد ناظر نے اخبار واشنگٹن پوسٹ کی اس خبر کی تردید کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سعودی عرب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے پر اُکسایا۔
فہد ناظر نے ایکس پر کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ ایران کے ساتھ سفارتی کوششوں کے ذریعے معاہدہ کرنے کی حمایت کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ رابطوں کے دوران ان پر کوئی دوسری پالیسی اپنانے کے لیے دباؤ نہیں ڈالا گیا۔
واشنگٹن پوسٹ کی خبر میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب نے کئی ہفتوں تک ایران پر حملے کے لیے لابی کی تھی۔
یال رہے کہ آج سعودی عرب کی سب سے بڑی آئل ریفائنری سعودی آرامکو پر ڈرون حملہ ہوا جس سے وہاں آگ لگ گئی اور ریفائنری بند کر دی گئی۔