دنیا
خلاصہ
- تہران: (دنیا نیوز) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے آذربائیجانی ہم منصب کو فون پر یقین دلایا کہ تہران آذربائیجان کے نخچیوان کے ایکسٹرا کالچر علاقے پر ہونے والے ڈرون حملے میں ملوث نہیں تھا۔
ٹیلیفونک گفتگو کے دوران ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج ضروری تحقیقات اور جائزہ لے رہی ہیں اور ایران کی طرف سے کسی بھی قسم کے پروجیکٹائل کا آذربائیجان کی جانب روانہ ہونا درست نہیں۔
غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ ایسے حملوں میں اسرائیل کا کردار ہوتا ہے تاکہ عوامی رائے کو متاثر کیا جا سکے اور ایران کے پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کو نقصان پہنچایا جائے۔