روس کی کابل اور اسلام آباد سے فوجی محاذ آرائی سے گریز اور مذاکرات کی اپیل

روس کی کابل اور اسلام آباد سے فوجی محاذ آرائی سے گریز اور مذاکرات کی اپیل

4 مارچ 2026 کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ تقریباً پوری سرحدی پٹی، جہاں پشتون قبائل آباد ہیں، طیاروں اور بھاری ہتھیاروں کے استعمال کے ساتھ مسلح جھڑپوں کی لپیٹ میں ہے۔

ترجمان کے مطابق جھڑپوں کے نتیجے میں دونوں جانب جانی نقصان ہوا ہے جبکہ شہری آبادی شدید متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ متاثرین میں وہ افغان مہاجرین بھی شامل ہیں جو ہمسایہ ممالک پاکستان اور ایران سے واپس آئے تھے۔

ماریہ زخارووا نے ایک بار پھر کابل اور اسلام آباد سے اپیل کی کہ وہ فوجی محاذ آرائی سے گریز کریں اور باہمی احترام اور مکالمے کی بنیاد پر اپنے اختلافات کا حل تلاش کریں۔