برطانیہ کے 4 لڑاکا طیارے خلیجی ریاستوں کے دفاع کیلئے تعینات

برطانیہ کے 4 لڑاکا طیارے خلیجی ریاستوں کے دفاع کیلئے تعینات

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ لڑاکا طیارے اتحادیوں کو ایرانی میزائل و ڈرون حملوں سے بچانے پہنچ رہے ہیں۔

کیئر اسٹارمر نے شاہ بحرین کو پیغام دیا کہ برطانوی طیارے بحرین کے دفاع میں بھی استعمال ہو سکتے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ نے ایران کے خلاف حملوں میں حصہ نہ لینے کا ارادہ کیا تھا، برطانوی فوج چھوٹے دستوں کے ساتھ خلیج میں امریکی اڈوں پر بھی موجود ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ وزارت دفاع نے تفصیلات جاری نہیں کیں، مگر تیاریاں بڑھا دی گئی ہیں۔