دنیا
خلاصہ
- تہران:(دنیا نیوز) ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ نئے سپریم لیڈر کے انتخاب میں غیرملکی مداخلت مسترد کرتے ہیں۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ سپریم لیڈر کی تقرری مکمل طور پر ایران کا داخلی معاملہ ہے، امریکی اہداف پر حملے اپنے دفاع کا قانونی اقدام ہیں، جنگ ہمارا انتخاب نہیں تھا ہم پر مسلط کی گئی۔
اُنہوں نے کہا ہے کہ امریکی فوجی اڈے کسی پڑوسی کی سرزمین پر ہوں نشانہ بنائیں گے، روس کے ساتھ فوجی تعاون جاری رہے گا۔
ایرانی وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ روس کے ساتھ فوجی تعاون طویل مدتی سٹریٹجک شراکت کا حصہ ہے۔