دنیا
خلاصہ
- تہران: (دنیا نیوز) ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کو تیل ڈپوؤں پر حملوں کے بعد زہریلی فضا کا سامنا ہے۔
ترجمان ایرانی دفتر خارجہ کے مطابق حملوں سے فضا میں خطرناک اور زہریلے مادے پھیل رہے ہیں، زہریلی ہوا لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے ایران کی متعدد آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنایا ہے، تہران کے قریب شاہران آئل ڈپو بھی اسرائیلی حملے میں نشانہ بنا ہے۔
ایرانی حکام کا مزید کہنا ہے کہ تیل تنصیبات پر حملوں کے بعد ماحولیاتی، انسانی خطرات بڑھے ہیں، اسرائیلی حملوں کے بعد فضائی آلودگی سے شہریوں کو خطرات لاحق ہیں۔