روسی و اماراتی وزرائے خارجہ کے درمیان رابطہ، مذاکرات تیز کرنے کا فیصلہ

روسی و اماراتی وزرائے خارجہ کے درمیان رابطہ، مذاکرات تیز کرنے کا فیصلہ

روسی وزارتِ خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں ایران کے گرد و نواح میں پیدا ہونے والی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔

بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ خاص طور پر ان حملوں کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا گیا جن کے نتیجے میں شہری آبادی کو جانی نقصان پہنچ رہا ہے اور شہری بنیادی ڈھانچے کو نقصان ہو رہا ہے، چاہے وہ خلیجی عرب ممالک ہوں یا ایران۔

گفتگو کے دوران اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ خطے میں پائیدار اور دیرپا امن و سلامتی کے لیے سیاسی اور سفارتی کوششوں کو دوبارہ فعال کرنا انتہائی ضروری ہے۔

روسی وزارتِ خارجہ کے مطابق دونوں ممالک نے اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی فورمز پر رابطے میں رہنے اور مشترکہ مؤقف کو آگے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔