توانائی تنصیبات پر حملے نہ رکے تو اسی طرح جوابی کارروائی کریں گے، پاسداران انقلاب

توانائی تنصیبات پر حملے نہ رکے تو اسی طرح جوابی کارروائی کریں گے، پاسداران انقلاب

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق جاری بیان میں ترجمان نے امریکا اور اسرائیل پر شہری علاقوں اور ایندھن و توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ پاسدارانِ انقلاب نے اب تک اسی نوعیت کی کارروائیوں سے گریز کیا ہے، انہوں نے خلیجی ممالک پر زور دیا کہ وہ امریکا اور اسرائیل پر ان حملوں کو رکوانے کیلئے دباؤ ڈالیں بصورت دیگر خطے میں اسی طرح کی کارروائیاں کی جائیں گی۔

ترجمان کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ اگر آپ تیل کی قیمت 200 ڈالر فی بیرل سے زیادہ ہوجانا برداشت کرسکتے ہیں تو یہ کھیل جاری رکھیں۔