ملک میں نافذ ہنگامی حالت طویل عرصے تک برقرار رہ سکتی ہے، سربراہ اسرائیل آرمی

ملک میں نافذ ہنگامی حالت طویل عرصے تک برقرار رہ سکتی ہے، سربراہ اسرائیل آرمی

ویڈیو بیان میں جنرل زامیر نے کہا اسرائیل 2 سال سے ہنگامی حالت میں ہے، ہمیں توقع رکھنی چاہیے کہ یہ مزید طویل مدت تک جاری رہے گی، صبر ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ حزب اللہ اسرائیل پر حملے کیلئے بھاری قیمت چکائے گا، رات کے دوران ہم نے لبنان کے بیروت میں قدس فورس کی ایرانی افواج کے خلاف کارروائی کی اور انہیں نشانہ بنایا، میں آپ کو بتاتا ہوں کہ ایرانی برائی کے ہتھیاروں کیلئے مشرق وسطیٰ میں کوئی محفوظ جگہ نہیں، نہ بیروت میں اور نہ کہیں اور۔ 

جنرل زامیر نے مزید کہا کہ اس سے پہلے حزب اللہ کے حملوں میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں، زامیر نے شمالی علاقوں کی جانب ہونے والی فائرنگ اور رات کے دوران پیش آنے والے واقعے کا بھی ذکر کیا۔