ایرانی حملوں میں 13 اسرائیلی ہلاک، 1,929 زخمی: اعداد و شمار جاری

ایرانی حملوں میں 13 اسرائیلی ہلاک، 1,929 زخمی: اعداد و شمار جاری

اسرائیلی وزارت صحت کے ایک بیان کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ایرانی حملوں میں 157 افراد زخمی ہوئے، اس وقت 112 افراد ابھی بھی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جن میں سے 9 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

وزارت صحت نے اسرائیلی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بم شیلٹرز میں احتیاط کے ساتھ جائیں کیونکہ کچھ افراد شیلٹرز کی طرف بھاگتے ہوئے زخمی بھی ہوئے ہیں۔