مجتبیٰ خامنہ ای اور دیگر رہنماؤں کی کوئی لائف انشورنس نہیں دیں گے، نیتن یاہو

مجتبیٰ خامنہ ای اور دیگر رہنماؤں کی کوئی لائف انشورنس نہیں دیں گے، نیتن یاہو

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کیخلاف جنگ شروع ہونے کے بعد پہلی پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران اب پہلے جیسا ایران نہیں رہا، ایرانی سکیورٹی اداروں کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا مقصد ایران کو اپنے جوہری اور بیلسٹک منصوبوں کو زیرِ زمین منتقل کرنے سے روکنا ہے، مجتبیٰ خامنہ ای عوام میں سامنے نہیں آ سکتے اور وہ پاسداران انقلاب کے زیر اثر ہیں۔

نیتن یاہو کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل ایران میں نظام کی تبدیلی کیلئے حالات پیدا کر سکتا ہے لیکن حتمی فیصلہ ایرانی عوام کے ہاتھ میں ہے، میں ہر روز ڈونلڈ ٹرمپ سے بات کرتا ہوں۔