مشرقِ وسطیٰ تنازع، تیل کی قیمت پھر سے 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی

مشرقِ وسطیٰ تنازع، تیل کی قیمت پھر سے 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی نے خام تیل کی قیمتوں کو خطرناک حد تک بڑھا دیا ہے، امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 3 فیصد اضافہ ہوا ہے، نئی قیمت ایک سو تین اعشاریہ دو نو ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے، امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں 3 ڈالر 71 سینٹ کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت تقریبا 99 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔