صدر ٹرمپ وزیر دفاع کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں: دی ٹیلی گراف

صدر ٹرمپ وزیر دفاع کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں: دی ٹیلی گراف

برطانیہ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگ کے حوالے سے پیٹ ہیگسیتھ کا مؤقف انتہائی جارحانہ ہے، وہ دشمن کو کچل دینے اور طویل جنگ لڑنے کے دعوے کرتے ہیں جب کہ صدر ٹرمپ معتدل یا متضاد لہجہ اختیار کرتے نظر آئے ہیں، موقف میں یہ فرق شاید دانستہ حکمت عملی ہو سکتی ہے۔

دی ٹیلی گراف نے لکھا کہ حالات خراب ہو جائیں تو ٹرمپ وزیرِ دفاع کو آگے کر کے خود بری الذمہ ہو سکتے ہیں، امریکی صدرنے ایران جنگ کے فیصلے کی وضاحت صحافیوں سے ذاتی فون گفتگو میں کی، امریکی صدر کے غیر منظم بیانات سے پیدا خلا کو پیٹ ہیگسیتھ نے پُر کیا۔

برطانوی میڈیا کا کہنا تھا کہ مہنگی جنگ کی نمائندگی کرنے پر ہیگستھ شدید سیاسی دباؤ کا شکار ہیں، وائٹ ہاؤس نے ہیگستھ کو میڈیا پروگرامز میں جنگ کا چہرہ بنا کر پیش کی۔

دی ٹیلی گراف نےمزید یہ بھی لکھا کہ سابق امریکی حکام نے کہا ہے کہ ٹرمپ ممکنہ طور پر ہیگستھ کو سیاسی ڈھال بنا رہے، پینٹاگون بریفنگ میں ڈین کین نسبتاً پرسکون اور محتاط انداز اپنائے نظر آتے ہیں۔