دنیا
خلاصہ
- تل ابیب :(دنیا نیوز) صہیونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ 24 گھنٹوں میں وسطی اور مغربی ایران میں 200 سے زائد اہداف پر حملے کیے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کے حکام کا کہنا تھا کہ حملے ایرانی حکومت کے نظام کو گہرا دھچکا پہنچانے کے مقصد سے کیے گئے، فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے اہداف پر حملہ کیا، بیلسٹک میزائل لانچ کرنے والے درجنوں مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ کچھ مقامات اسرائیلی علاقے کی جانب فائر کرنے کے لیے تیار تھے،حملوں میں دفاعی نظام، لانچنگ سائٹس اور ہتھیاروں کے ڈپو کو بھی نشانہ بنایا گیا، مغربی اور وسطی ایران میں 400 کے قریب حملے کیے جا چکےہیں۔
صہیونی فوج نے مزید یہ بھی کہا کہ ایرانی حکومت کے فائر سسٹم اور دفاعی نیٹ ورکس کو نشانہ بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی، ایرانی حکومت کے نظام اور صلاحیتوں کو کمزور کرنے کے لیے حملے جاری رکھیں گے۔