آبنائے ہرمز کو محفوظ رکھنے کیلئے اتحادیوں سے مل کر جنگی جہاز بھیجیں گے: ڈونلڈ ٹرمپ

آبنائے ہرمز کو محفوظ رکھنے کیلئے اتحادیوں سے مل کر جنگی جہاز بھیجیں گے: ڈونلڈ ٹرمپ

سوشل میڈیا پوسٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کی فوجی صلاحیتوں کو تباہ کرنے کے اپنے دعوے دہرائے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی تسلیم کیا کہ اس اہم سمندری راستے میں ایران کے لئے ڈرون بھیجنا، بارودی سرنگیں بچھانا یا قریبی فاصلے سے میزائل داغنا آسان ہے۔

امریکی صدر نے کہا امید ہے چین ، فرانس، جاپان، جنوبی کوریا ، برطانیہ اور دیگر متاثرہ ممالک اس علاقے میں اپنے جنگی جہاز بھیجیں گے تاکہ آبنائے ہرمز کسی ایسے ملک کے لیے خطرہ نہ رہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ آبنائے ہرمز کے ساحلی علاقوں پر شدید بمباری کرے گا اور کسی نہ کسی طریقے سے اس سمندری راستے کو دوبارہ کھول کر رہیں گے۔