امریکا ایران کے خلاف اتنی مضبوط پوزیشن میں پہلے کبھی نہیں رہا، مائیک والٹز

امریکا ایران کے خلاف اتنی مضبوط پوزیشن میں پہلے کبھی نہیں رہا، مائیک والٹز

فاکس نیوز سے گفتگو میں مائیک والٹز نے کہا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہونے کا امکان امریکا اور دنیا کیلئے ناقابلِ قبول خطرہ ہے، ہم نے ایران کے رویے کو دیکھا ہے، وہ ہر طرف حملے کر رہا ہے، سوچیں کہ اگر وہ یہ سب اپنے جوہری تحفظ کے تحت کر رہا ہوتا تو کیا صورتحال ہوتی۔

مائیک والٹز نے روس کی جانب سے ایران کو جنگی کوششوں میں مدد کیلئے انٹیلی جنس فراہم کرنے کے دعوؤں پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا تاہم انہوں نے یہ ضرور کہا کہ اگر ایسا ہے تو یہ یقیناً مؤثر ثابت نہیں ہوا۔