دنیا
خلاصہ
- تہران: (دنیا نیوز) ایران کے پولیس چیف احمد رضا نے کہا ہے کہ ایران میں دشمنوں کو معلومات فراہم کرنے کے الزام میں 500 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ایرانی پولیس چیف کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف درج مقدمات میں سے نصف مقدمات سنگین نوعیت کے تھے، جن میں ایسے افراد شامل تھے جنہوں نے نشانہ بنانے کیلئے معلومات فراہم کیں یا حملوں کے مقامات کی ویڈیوز بنا کر بھیجیں۔
ایرانی میڈیا نے کئی علاقوں میں متعدد گرفتاریوں کی اطلاع دی تھی، جبکہ تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق صوبائی پراسیکیوٹر کے الزامات پر 20 افراد گرفتار کیے گئے جن پر الزام تھا کہ انہوں نے ایران کے فوجی اور سکیورٹی اثاثوں کے مقامات اسرائیل کو بھیجے۔
نیوز ایجنسی نے 10 افراد کی گرفتاری کی اطلاع دی ہے، جن میں سے کچھ پر حساس مقامات اور اقتصادی انفراسٹرکچر کی معلومات جمع کرنے کا الزام تھا۔