امریکا خارجہ پالیسی پر کنٹرول کھو چکا، مقاصد پورے نہیں ہوں گے: عمانی وزیر خارجہ

امریکا خارجہ پالیسی پر کنٹرول کھو چکا، مقاصد پورے نہیں ہوں گے: عمانی وزیر خارجہ

برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کو انٹرویو میں عمانی وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے کہا کہ امریکا کو موجودہ بحران سے نکلنے کے لیے اتحادیوں کی مدد درکار ہے۔

عمانی وزیر خارجہ نے کہا کہ گزشتہ 9 ماہ میں دو بار امریکا اور ایران معاہدے کے قریب پہنچے تھے، 28 فروری کو اسرائیل اور امریکا کے حملوں نے ممکنہ امن کو نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کا ردعمل ناگزیر تھا، اگرچہ وہ افسوسناک اور ناقابل قبول ہے، ایرانی قیادت کے لیے جوابی کارروائی شاید واحد عملی راستہ تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جنگ میں شامل ہونا امریکا کی بڑی غلطی ہے، یہ جنگ امریکا کی نہیں تھی، امریکا اور اسرائیل جو چاہ رہے تھے،وہ ان کو ملنے کا کوئی امکان نہیں۔