کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ، فیول ٹینک میں آگ لگ گئی

کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ، فیول ٹینک میں آگ لگ گئی

کویت نیوز ایجنسی کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی رپورٹس کے مطابق اس واقعے میں صرف املاک کو نقصان پہنچا ہے جبکہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ترجمان کے مطابق واقعے کے فوراً بعد ہنگامی اقدامات شروع کر دیے گئے اور فائر بریگیڈ سمیت متعلقہ ادارے آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ڈرون حملے کی نوعیت اور ذمہ داری کا تعین کیا جا رہا ہے۔