امریکہ کا یوکرین کیلئے مختص ہتھیاروں کو مشرق وسطیٰ منتقل کرنے پر غور

امریکہ کا یوکرین کیلئے مختص ہتھیاروں کو مشرق وسطیٰ منتقل کرنے پر غور

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق نیٹو کی مالی معاونت سے خریدے گئے فضائی دفاعی میزائلوں کو دوبارہ تعینات کرنے کا امکان ہے جس سے یوکرین کی اہم دفاعی نظاموں تک رسائی متاثر ہو سکتی ہے۔

یہ اقدام ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیل اور امریکا کی جنگ خطے میں پھیل رہی ہے، جبکہ مختلف ذرائع مذاکرات کیلئے کی جانے والی سفارتی کوششوں کا بھی ذکر کر رہے ہیں۔

پینٹاگون کے ترجمان نے وضاحت کی کہ اس کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ امریکی افواج اور ان کے اتحادی و شراکت دار جنگ لڑنے اور کامیاب ہونے کیلئے ضروری وسائل حاصل کریں۔