روسی وزیر خارجہ کا اماراتی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

روسی وزیر خارجہ کا اماراتی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

روسی وزارتِ خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں جاری غیر معمولی کشیدگی اور فوجی و سیاسی صورتحال میں تیزی سے اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔

بات چیت کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ فوری طور پر جنگی کارروائیاں روکی جائیں، کیونکہ اس کے نتیجے میں نہ صرف جانی نقصان ہو رہا ہے بلکہ اہم شہری بنیادی ڈھانچے کو بھی شدید نقصان پہنچ رہا ہے، جس کے اثرات خطے کے دیگر ممالک پر بھی پڑ رہے ہیں۔

دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ماسکو اور ابوظہبی کے درمیان قریبی سفارتی رابطے جاری رکھے جائیں گے تاکہ خطے میں امن کے لیے کوششوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔ اس موقع پر بین الاقوامی قانون کی بنیاد پر اور علاقائی ممالک کے جائز مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے تنازع کے پرامن حل پر بھی زور دیا گیا۔

مزید گفتگو میں روس اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو آگے بڑھانے سے متعلق مختلف امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا، جس میں اعلیٰ سطحی معاہدوں پر عملدرآمد شامل ہے۔