اسرائیل کی ایران کے البرز صوبے میں ہائی وے پر بمباری، المونیم پلانٹ پر بھی حملہ

اسرائیل کی ایران کے البرز صوبے میں ہائی وے پر بمباری، المونیم پلانٹ پر بھی حملہ

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق البرز صوبے میں ہائی وے پر بمباری کے ساتھ ساتھ وسطی ایران میں واقع المونیم پلانٹ پر بھی حملہ کیا گیا، جواب میں ایران نے بھی بیک وقت عرب امارات، بحرین، کویت اور اسرائیل پر میزائل داغ دیے۔

اماراتی وزارت دفاع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایران سے داغے گئے میزائل سے نمٹ رہے ہیں، وزارت دفاع نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے، اسرائیلی فوج نے بھی صیہونی شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کر دی۔