اسرائیل کے لبنان پر حملے، طبی عملے کے 4 ارکان سمیت 21 افراد شہید، متعدد زخمی

اسرائیل کے لبنان پر حملے، طبی عملے کے 4 ارکان سمیت 21 افراد شہید، متعدد زخمی

لبنانی وزارت صحت کے مطابق مارچ سے جاری حملوں میں شہدا کی تعداد دوہزار 167 ہوگئی، سات ہزار اکسٹھ افراد زخمی ہوئے۔

حزب اللہ کی جانب سے جوابی کارروائیاں کی گئیں، لبنان پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف آوازیں اٹھنے لگیں، کینیڈا، برطانیہ، آسٹریلیا سمیت 10 ممالک نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی، مشترکہ بیان میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

لبنان میں بگڑتی انسانی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے امن دستوں پر حملے ناقابل قبول ہیں، شہریوں اور بنیادی ڈھانچے کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، حملوں میں ملوث ذمہ داروں کا احتساب ہونا چاہئے۔