ایران، امریکا مذاکرات کی بحالی وعدوں پر عملدرآمد سے مشروط ہے: حسن فضل اللہ

ایران، امریکا مذاکرات کی بحالی وعدوں پر عملدرآمد سے مشروط ہے: حسن فضل اللہ

لبنان کی پارلیمنٹ کے رکن اور مزاحمت بلاک سے تعلق رکھنے والے حسن فضل اللہ نے اس معاہدے کو ایرانی سفارتی کوششوں کا نتیجہ قرار دیا، حسن فضل اللہ کے مطابق ایرانی حکام اس بات کی نگرانی کریں گے کہ امریکا معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں پر کس حد تک عمل کرتا ہے۔

حسن فضل اللہ نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کی بحالی کا انحصار انہی وعدوں پر عملدرآمد سے مشروط ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حزب اللہ کی جانب سے جنگ بندی کی پاسداری مکمل طور پر تمام جارحانہ کارروائیوں کے خاتمے سے مشروط ہوگی۔