واشنگٹن اہم معاملات پر زیادہ مطالبات سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں، ایرانی نائب وزیر خارجہ

واشنگٹن اہم معاملات پر زیادہ مطالبات سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں، ایرانی نائب وزیر خارجہ

ایک بیان میں سعید خطیب زادہ نے کہا کہ تہران امریکا کو افزودہ یورینیم دینے پر بھی تیار نہیں، یہ ناقابل قبول شرط ہے، دونوں فریقوں کے درمیان رابطہ موجود ہے تاہم ایران چاہتا ہے کہ براہ راست مذاکرات سے پہلے ایک فریم ورک معاہدہ طے پا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو ایران کے بنیادی خدشات کو سمجھنے اور انہیں حل کرنے کی ضرورت ہے جن میں ایران پر عائد پابندیاں بھی شامل ہیں۔