امریکی ناکہ بندی کی خلاف ورزی کی کوشش پر ایرانی جہاز قبضے میں لے لیا، امریکی صدر کا دعویٰ

امریکی ناکہ بندی کی خلاف ورزی کی کوشش پر ایرانی جہاز قبضے میں لے لیا، امریکی صدر کا دعویٰ

ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ امریکی میرینز نے ایرانی مال بردار جہاز توسکا پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے، جو اتوار کے روز ایران کے بندرگاہوں پر امریکی ناکہ بندی سے بچ کر گزرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جہاز خلیج عمان میں روکا گیا اور ایرانی عملے نے اس انتباہ کو نظر انداز کیا جس پر ہمارے نیوی جہاز نے انجن روم میں بڑا سوراخ کر دیا۔

امریکی صدر کے مطابق یہ جہاز امریکی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہے کیونکہ اس کا پچھلا ریکارڈ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے اور اب امریکی میرینز جہاز پر موجود سامان کی تفتیش کر رہے ہیں۔