غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ

غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ

عرب میڈیا کے مطابق جنگ بندی کے بعد بھی 791 افراد شہید اور 2ہزار235 افراد زخمی ہوئے، امدادی ٹیموں نے تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے 761 لاشیں نکالیں۔

غزہ میں جاری جنگ میں شہدا کی تعداد 71ہزار 568 تک پہنچ گئی، ہزاروں افراد اب بھی تباہ عمارتوں کے ملبے تلے لاپتا ہیں۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2023 سے اب تک 1 لاکھ 72 ہزار 338 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔