برطانیہ میں چاقو سے قتل کی وارداتوں میں کمی، 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

برطانیہ میں چاقو سے قتل کی وارداتوں میں کمی، 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

برطانیہ میں جرائم سے متعلق تازہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سال 2025ء میں چاقو یا تیز دھار آلے سے قتل کے 172 واقعات سامنے آئے، جبکہ 2024ء میں یہ تعداد 217 تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ریکارڈ کے مطابق یہ گزشتہ کئی برسوں کی سب سے کم سطح ہے، جبکہ مجموعی قتل کے واقعات میں بھی 6 فیصد کمی دیکھی گئی۔

ماہرین کے مطابق سخت قوانین، پولیس کی نگرانی اور جرائم کے خلاف مہمات اس کمی کی بڑی وجہ بن سکتی ہیں، تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ مکمل تحفظ کیلئے مزید اقدامات ناگزیر ہیں۔