جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے لبنان میں حملے، مزید 4 افراد شہید

جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے لبنان میں حملے، مزید 4 افراد شہید

عرب میڈیا کے مطابق نباطیہ کے گاؤں پر اسرائیلی فورسز کے فضائی حملے میں لبنانی شہریوں کی ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ جنوبی لبنان میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور گھروں کو مسمار کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ جنگ بندی کے باوجود صورہ، نقورہ اور بنت جبیل میں اسرائیلی فورسز نے وحشیانہ کارروائیاں تیز کر دیں۔

دوسری جانب اسرائیل کی خود ساختہ یلو لائنکے اندر اور باہر فوجی سرگرمیاں جاری ہیں، جب کہ حملے حزب اللہ کے ٹھکانوں پر کیے جانے کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔