ایران کیخلاف جنگ: امریکا اور برطانیہ کے تعلقات شدید کشیدگی کا شکار

ایران کیخلاف جنگ: امریکا اور برطانیہ کے تعلقات شدید کشیدگی کا شکار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا وہ چرچل جیسے رہنما نہیں کیونکہ انہوں نے ایران پر حملوں کی حمایت سے انکار کیا۔

برطانیہ کے بادشاہ کنگ چارلس کے دورہ واشنگٹن کے موقع پر رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکا میں برطانیہ کے سفیر کرسچن ٹرنر نے حالیہ گفتگو میں کہا کہ امریکا کا واحد خصوصی تعلق اسرائیل کے ساتھ ہے۔

واضح رہے کہ یہ بیان فروری کے وسط میں واشنگٹن آنے والے برطانوی طلبہ سے ملاقات کے دوران ریکارڈ کیا گیا تھا۔