آبنائے ہرمز پر ایران کو فیس دینے والی کمپنیوں پر پابندیاں لگائیں گے: امریکی محکمہ خزانہ

آبنائے ہرمز پر ایران کو فیس دینے والی کمپنیوں پر پابندیاں لگائیں گے: امریکی محکمہ خزانہ

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ آبنائے کے ذریعے نیوی گیشن کے لیے ایرانی خطرات اور اس کی جانب سے اسے عبور کرنے کے لیے فیس کے مطالبے سے آگاہ ہے۔

اُن کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ایرانی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی جیسی تنظیموں کو عطیات دینے والے اداروں پر بھی پابندیاں لگائی جائیں گی۔

خیال رہے کہ تہران نے اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے کی تجاویز کے ایک حصے کے طور پر آبنائے عبور کرنے والے بحری جہازوں پر فیس عائد کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔

امریکی محکمہ خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے مزید ایرانی افراد، کمپنیوں اور ایک بحری جہاز پابندی لگا دی ہے جس میں چھ افراد، 21 کمپنیوں اور ایک بحری جہاز شامل ہیں۔

دوسری جانب امریکی حکام کا کہنا ہے کہ چین کی بعض کمپنیوں اور شخصیات پر بھی پابندیاں لگائی گئی ہیں، تاہم تاحال اس کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔