غزہ میں جنگ اور تباہی کے باوجود شادی کی منفرد تقریب

غزہ میں جنگ اور تباہی کے باوجود شادی کی منفرد تقریب

دلہا اور دلہن نے پھولوں سے سجے تعمیراتی بلڈوزر کو اپنی سواری بنایا، یہ بارات تباہ شدہ عمارتوں کے درمیان سے گزری، دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

شادی کے اس منفرد انداز سے فلسطینی عوام نے پیغام دیا کہ مشکل حالات کے باوجود فلسطینی عوام کے حوصلے بلند ہیں۔

سوشل میڈیا پر اس منفرد شادی کی ویڈیوز اور تصاویر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔