ناکہ بندی کے دوران اب تک 48 بحری جہازوں کا رخ موڑا جا چکا ہے، سینٹ کام

ناکہ بندی کے دوران اب تک 48 بحری جہازوں کا رخ موڑا جا چکا ہے، سینٹ کام

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی بحری ناکہ بندی میں خلیج فارس اور بحیرہ عمان میں واقع ایران کی تمام بندرگاہیں اور ساحلی علاقے شامل ہیں، اس کے نتیجے میں ایرانی بندرگاہوں میں بحری جہازوں کی آمد و رفت روک دی گئی ہے۔

امریکی ناکہ بندی سے ایرانی تجارت سے متعلق کسی بھی بحری نقل و حرکت کو محدود کر دیا گیا ہے، کوئی بھی جہاز جو کسی بھی طور پر ایران سے منسلک ہو، یا ایرانی سامان لے جا رہا ہو یا لانے والا ہو، اسے روک کر تلاشی لی جاتی ہے۔